کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے5افراد کے خلاف مقدمات درج

116
Underage drivers
Underage drivers

سیالکوٹ۔24نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےکم عمر ڈرائیوروں، بغیر لائسنس اور غفلت سے گاڑی چلانے والے5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقوں سے پولیس نے کم عمر ڈرائیور وں کے خلاف جاری مہم میں حسن الطاف اور ابو حریرہ جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے عبدالوہاب، کم عمر ڈرائیور عبدالرحمن اور ذبیع اللہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔