راولپنڈی۔ 09 دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ۔ پولیس کے مطابق کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز195کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ،
خصوصی مہم کے دوران اب تک2227مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،
کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔