کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران 7.5 فیصد کمی

78
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر 7.5 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 کے دوران کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 803 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 7.5 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سا ل اپریل میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 868 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی ۔ مارچ میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 807 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

جو اپریل میں کم ہو کر 803 ارب روپے ہو گیا۔ واضح رہے کہ اپریل میں نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 8381 ار ب روپے جبکہ نجی شعبہ کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7243 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔