کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،11 سالہ بچی شہید ،75 سالہ خاتون سمیت 2 لڑکے زخمی

88
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید اور75 سالہ خاتون سمیت 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابرافتخارنے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں کہاہے کہ بھارتی فوج نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہاٹ سپرنگ اور راکھ چکری سیکٹرمیں شہری آبادی کوخودکار ہتھیاروں اورمارٹرگنوں سے بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید اور75 سال خاتون سمیت 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثرجواب دیا۔