کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان شہید، ایک خاتون زخمی ہو گئی

84

اسلام آباد ۔7 جنوری (اے پی پی)کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان شہید جبکہ ایک مقامی خاتون زخمی ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 26 سالہ عظیم شہید ہو گیا، فائرنگ سے مقامی خاتون بھی زخمی ہوئی۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔