
راولپنڈی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے تھب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ظہیر احمد شہید ہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ظہیر احمد کا تعلق بھمبر کی تحصیل سلطان پور سے ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ پر بروقت اور موثر جواب دیا اور ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔