راولپنڈی ۔ 23 جنوری(اے پی پی)کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔