کنٹری ہیڈ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پالیتھا مہیپالہ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ

152
کنٹری ہیڈ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پالیتھا مہیپالہ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ

لالہ موسی ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):کنٹری ہیڈ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پالیتھا مہیپالہ نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ایم۔ایس کنجاہ ہسپتال ڈاکٹر ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر عمراعجاز نے وفد کو خوش آمدید کیا،

کنٹری ہیڈ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پالیتھا مہپپالہ نے ڈی سی گجرات صفدر ورک کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے قائم کردہ ٹی بی کلینک کا افتتاح کیا، اور ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈاکٹر ایاز ناصر نے وفد کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد کی کاوشوں اور ضلع گجرات میں طبی سہولیات کے بارے بریفنگ دی، کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا مہپپالہ نے اس موقع پر کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایک مہلک بیماری ہے، ٹی بی کا علاج ممکن ہے،

پاکستان بھر میں ٹی بی کا علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے، ٹی بی کی علامات ظاہر ہونے کیا صورت میں فوری قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں، ڈبلیو ایچ او پاکستان میں صحت عامہ کے حوالے سے خدمات فراہم کررہا ہے، پاکستان میں ٹی بی، پولیو کے خاتمے سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے،

ڈبلیو ایچ او پاکستان محکمہ صحت حکومت پاکستان اور صوبوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طبی سہولیات پر کام کررہا ہے، ڈبلیو ایچ او پاکستان ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کو 5 الٹراساؤنڈ مشنیں اور ایک ایمبولینس فراہم کرے گا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈبلیو ایچ او کی صحت عامہ کے حواکے سے خدمات کو سراہا۔