کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،پی ٹی آئی واحد قومی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

88

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،ایک بار پھر پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی،پی ٹی آئی واحد قومی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی جس نے تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ‏مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں ۔بلوچستان میں مسلم لیگ ن ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی۔سندھ میں مسلم لیگ ن کا پانچواں نمبر رہا، پیپلزپارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کر سکی۔