کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ،عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر ایک بار پھر اعتماد کیا ،‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد

100

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات کےغیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر پاکستان کی سب سے مقبول اورکامیاب جماعت ثابت ہوئی ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر ایک بار پھر اعتماد کیا ہے۔ تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔