کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی واحد جماعت ہے جس کا ملک بھر میں ووٹ بنک ہے، چوہدری فواد حسین

205
القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا جہلم کے عوام کیلئے تحفہ ہے، یونیورسٹی سوشل سائنسز میں نئی جہت کا اضافہ کرے گی، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وفاق کی واحد جماعت تحریک انصاف ہے جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔