قصور۔ 02 مارچ (اے پی پی):قصور کے نواح کنگن پور میں جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 08 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ کنگن پور پولیس کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر پر مشتمل پولیس ٹیم نے 08 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نبیل عرف شیری، حنیف عرف حافظ، امجد عرف امجدی اور صداقت کے قبضہ سے ساڑھے 04 کلوگرام چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ملزمان کنگن پور اور گردونواح میں منشیات کا بڑے پیمانے پر مکروہ دھندہ کرتے تھے۔
تھانہ کنگن پور پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 04 اے کیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ملزمان آصف، امجد، آصف اور منصب عرصہ 02 سال سے مفرور چلے آ رہے تھے۔ تھانہ کنگن پور پولیس نے مجرمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔