کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان کے 7 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

169
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان کے 7 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان کے مختلف علاقوں میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر 1700 بھیڑوں کی قربانی کا اہتمام کیا گیا تاکہ مستحق اور متاثرہ افراد بھی عید کے دن قربانی کے گوشت سے مستفید ہوسکیں۔

سعودی عرب کے سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع نوشہرہ، ڈی آئی خان، سوات، دیر اپر، کوہستان، مردان اور چارسدہ میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ یہ پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس سے پاکستان میں 79 ہزار 331 سے زائد افراد مستفید ہوں گے ۔