کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے10لاکھ حجاج وطن واپس روانہ ہوں گے

221
King Abdulaziz International Airport
King Abdulaziz International Airport

جدہ۔21جون (اے پی پی):حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد حجاج کی وطن واپسی جاری ہے۔ اردو نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حجاج واپس روانہ ہوچکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں اس ایئرپورٹ کے ذریعے وطن واپس جانے والے حجاج کی تعداد10لاکھ تک پہنچ جائے گی۔اس کےعلاوہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی عازمین کی روانگی جاری ہے۔

مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مرد و خواتین پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔ مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب حجاج کے لیے قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے جو روانگی کے وقت ہر حاجی کو فراہم کیا جائےگا۔