ریاض۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 دوہفتے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔سبق نیوز کے مطابق عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 میں 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے فالکنرز نے شرکت کی جن میں سعودی عرب، بحرین، کویت، امارات، قطر، شام، اٹلی اور ائرلینڈ شامل تھے۔
فیسٹول میں 1032 فلکنرز شریک ہوئے جن میں سے 160 کا تعقلق بیرونی ممالک سے تھا۔شاہی تلوار کے لیے ہونے والے فائنل سب سے قیمتی تھے جس کے انعامات کی مجموعی مالیت 18 لاکھ 50 ہزار ریال تھی۔ اس مقابلے میں فی راونڈ انعام مالیت 9 لاکھ 25 ہزار ریال تھی۔
سعودی فالکن سوسائٹی کے سی ای او طلال الشمیسی نے مقابلے کے فاتحین کو مبارک باد دی اور کہا کہ کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 تاریخ کا سب سے بڑا فیسٹول اور مقابلہ تھا۔