کنگ عبدالعزیز کی تاریخ پر تیسری2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آئندہ سال 28 جنوری کو ہو گی

116
King Salman bin Abdulaziz

ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی ،کنگ عبدالعزیز کی تاریخ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔اردو نیوز کے مطابق’’ کنگ عبدالعزیز کے عہد میں ترقی، پائیداری اور بااختیار بنانا‘‘ کے عنوان سے کانفرنس آئندہ سال 28 اور 29 جنوری کو یونیورسٹی کیمپس ہال میں ہوگی۔

یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد العامری نے کانفرنس کی سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں کنگ عبدالعزیز کی معیشت کے حوالے سے فکر اور ان کے دور حکومت میں اقتصادی پالیسیوں اور نظام کا جائزہ لیا جائے گا،کنگ عبدالعزیز کے دور میں سعودی معیشت کے کردارکو اجاگرکیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن دنیا بھر کے معروف سکالرز اور ریسرچرز کے گروپ کو اکھٹا کرے گا۔ ورکشاپس، ڈائیلاگ سیشنز میں سعودی معیشت کے ذرائع، معاشی بحرانوں سے نمنٹے اور جدید دور کے پہلووں پر توجہ دی جائے گی۔ کانفرنس کے موقع پر ایک نمائش اور دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔