کوآرڈنییٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی جدہ میں سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم سے ملاقات

180
Comstec
Comstec

جدہ۔12دسمبر (اے پی پی):کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طہٰ سے جدہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں کامسٹیک کے او آئی سی رکن ممالک کے لیے جاری پروگراموں خصوصاً فلسطین کے نوجوان طلبہ و طالبات اور تعلیمی بحران سے نمٹنے کے لیے او آئی سی رکن ممالک کی وزراء تعلیم کی غیر معمولی کانفرنس، 2025 میں اسلام آباد میں ہونے والی کامسٹیک کی 16 ویں جنرل اسمبلی منعقد کروانے پر بات چیت ہوئی۔ چاڈ میں شاہ فیصل یونیورسٹی میں حلال مصنوعات کی جانچ کے لئے معیاری مرکز قائم کرنے کے کامسٹیک-چاڈ پروگرام کے اجراءپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کامسٹیک کے مسلم امہ کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی قیادت کی تعریف کی اور انہیں بطور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کامسٹیک کے وژن کے لئے اپنی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ صدر مملکت پاکستان اور چیئرمین کامسٹیک کی کامسٹیک پروگراموں کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا