- Advertisement -
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کوئلہ کی بجائے متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول معاشی اور سماجی طور پر بہت زیادہ سودمند ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کوئلہ کی جگہ پر متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرکے رواں صدی کے اختتام تک 78 کھرب ڈالر کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے جو عالمی مجموعی قومی پیداوار کے 1.2 فیصد کے مساوی ہو گا۔ سماجی حوالہ سے متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کی مشکلات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324442
- Advertisement -