اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):بلوچستان زرعی کالج کوئٹہ میں زراعت شماری کی آگاہی کےلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے ترجمان کے مطابق زراعت شماری کےفیلڈ آپریشن کا آغاز اگست 2024 میں بڑے زرعی گھرانوں کی گنتی سے کیا جائے گا،زراعت کے شعبے کا ملکی جی ڈی پی میں 24 فیصد اور افرادی قوت میں 38 فیصد حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت میں مال مویشی کا حصہ61فیصد ہےاور اس کی ملکی ترقی میں بہت اہمیت ہے،زرعی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری ےلئے زراعت شماری ضروری ہے، اس کا ڈیٹا زراعت اور متعلقہ شبعوں کی پالیسی سازی کےلئے اہم ہے۔ترجمان نے زراعت شماری کےلئے فیلڈ دفاتر اور 157 ضلعی دفاتر کے نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت شماری کی حتمی رپورٹ ستمبر 2025 میں جاری کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474595