کوئٹہ،تفتان بارڈرپر جعلی دستاویزات پر ایران جانے والامسافر گرفتار

94

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے ) کی امیگریشن اینڈ اینٹی ہیومن سمگلنگ ونگ نے تفتان بارڈرپر جعلی دستاویزات پر ایران جانے والے مسافر کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے ) کی امیگریشن اینڈ اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے جعلی دستاویزات پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنادی ،ایف آئی اے امیگریشن اینڈ اینٹی ہیومن سمگلنگ تفتان کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ایران جانے والے مسافر کوگرفتارکرلیاجس کی شناخت فضل حیان تھا مسافر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔