کوئٹہ،فلسطین پر اسرائیلی جا رحیت کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ

259
کوئٹہ،فلسطین پر اسرائیلی جا رحیت کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ

کوئٹہ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جا رحیت کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ،شرکاءنے کو ئٹہ پر یس کلب کے سامنے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کر تے ہو ئے عالمی برادری سے فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو فلسطین میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، امت مسلمہ کو فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف اکھٹا ہونا چاہیے،

شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین انبیاء کرام کی سرزمین ہے فلسطینی عوام ایک طویل عرصے سے اپنی سرزمین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے جو جدوجہد کر رہے ہیں جس پر پوری امت مسلمہ ان کو سلام پیش کر رہی ہے۔ مسلم ممالک اس مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے کی بجائے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، پاکستانی قوم سرزمین فلسطین کے بہادر عوام کو سلام پیش کر تی ہے جنہوں نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ،مظا ہر ے کے شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔