کوئٹہ۔ 22 اگست (اے پی پی):نگران و زیر اعلیٰ بلو چستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے مختلف او پی ڈیز اور شعبہ جات کا دورہ کیا ، صفائی اور اودیات کی عدم فراہمی پر شدید مایوسی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ آج بی ایم سی ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا ہے لیکن یہاں آکر مایوسی ہو ئی ۔
میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے ایم ایس ہسپتال او پی ڈی میں مزید کائونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔نگران و زیر اعلیٰ نے کہا کہ 48گھنٹوں کے اندر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنا یا جا ئے اس سلسلے کو ئی کو تاہی برادشت نہیں کی جا ئے گی ۔ہسپتال کا تمام عملہ اور ڈاکٹر اپنے ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں ،ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیر حاضری ناقابل براشت ہے ۔نگراں و زیر اعلیٰ نے ہسپتال دورے کے دوران مریضوں سے سہولیات کے بارے میں بات چیت بھی کی ۔اس موقع پر ایم ایس نے و زیر اعلی ٰ کو ہسپتال کے مسائل کے حوالے بریفنگ دی ۔
و زیر اعلی ٰنے کینسر کے مریض کی ادویات اور ایک مریض کی آپر یشن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتالوں کو درپیش مسائل کا حل نگراں حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔انہوں نے بلو چستان کے تمام ہسپتالوں کے ڈی ایچ اوز،ڈاکٹروں ،ہسپتالوں کے ایم ایس کو خبردار کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی اور ادویات کی سہولیات یقینی بنایا جا ئے اگر کسی ہسپتال میں صفائی یا ادویات کی عدم فراہمی یا کو ئی شکایت موصول ہو ئی تو سخت کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔