کوئٹہ۔2مارچ (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے فاطمہ جناح روڑ پر دھماکے میں 03افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ایک دکان میں ہوا جس کے باعث دکان میں آگ لگ گئی ۔
ترجمان سول سنڈیمن ہسپتا ل کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سابق ڈی ایس پی اجمل سدوزئی،علی محمد اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نعمت اللہ،جاوید ،رحیم اللہ ،محمد علی،سیف الرحمن ،محمد صادق ،بسم اللہ ،عزیز ،خیر اللہ ،محمد اسحاق ،ا ما ن اللہ،محمد ظفر ،میر وائس ،حفیظ اللہ،نجیب اللہ،محب اللہ،احسان اللہ ،فضل الرحمن ، تاج الدین،محمد جبار،سنیل،عبدالحسنین ،فرمان اللہ،غلام حسن شامل ہیں ۔
ترجمان سول سنڈیمن ہسپتا ل کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق واقعہ کے بعد سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کردئیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔