کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ،ڈسٹرکٹ لیب سپروائزرز کاایک روزہ اجلاس ٹی بی کنٹرول پروگرام میں منعقد ہوا ۔تربیتی نشست میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن آفیسر ڈاکٹر شاہد ترین ،ڈپٹی منیجرڈاکٹر محمد اویس ،ڈاکٹر حضرت بلال شرکاء کے مسائل سنے۔اجلاس کامقصد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قائم لیب کودرپیش مسائل اور ان کی کارکردگی جانچنا تھی ۔
شرکاء نے لیب سپروائزر پر زور دیاکہ وہ اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنائیں ،زیادہ سے زیادہ مریضوں کی تشخیص کی جائیں اور ان کی علاج ومعالجہ کا عمل شروع کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزرز کا ٹی بی کے مائیکروسکوپک خدمات میں اہم کردار ہے ان کی کوالٹی اور کارکردگی کومزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔اضلاع کی سطح پر ٹی بی جیسی بیماری کی تشخیص کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔