کوئٹہ، پرائس کنٹرول کمیٹی کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، 31افراد گرفتار

8

کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ نے انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےسرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،وزن میں کمی کرنے والے31 افراد کو جیل بھیج دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے سب ڈویژن سٹی میں ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)سعد کلیم ظفر نے تندوروں، قصائیوں اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں کارروائی کرتے ہوے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔