کوئٹہ، چیمبر آف سمال انڈسٹری میں بچوں کے تحفظ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

121
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):کو ئٹہ میں چیمبر آف سمال انڈسٹری میں بچوں کے تحفظ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی مہمان خصوصی کمشنر چائلڈ پروٹیکشن فوزیہ نسرین تھیں، سیمینار میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ ڈویژن کی صدر شرمین یونس ،ایڈوائزر ریجنل کو ئٹہ وفاقی محتسب محمدسرور بروہی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ اور وائس چانسلر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرسیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کمشنرچائلڈ پروٹیکشن وفاقی محتسب ریٹائرڈ سفیر فوزیہ نسرین نے کو ئٹہ میں اسٹریٹ چلڈرن کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلو چستان میں بچوں کے تحفظ کے لئے سنجید ہ اقدامات کی ضرورت ہے اب بھی کو ئٹہ میں بہت سے ایسے اسٹریٹ بچے ہیں جن کے اعداد شمار ہیں اور نہ کسی نجی یا سرکاری ادارے پاس ان کاکوئی ڈیٹا ہے،

حکومت کو چاہئے ان بچوں کے لئے کو ئی ادارہ قائم کیا جائے جہاں انہیں تعلیم دی جاسکے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کے لئے خواتین کا کردار اہم ہے ملک کی ترقی میں سمال انڈسٹری اہم رول ادا کر رہی ہیں ہم سب پر فرض ہے کہ بیرونی ممالک کی مارکیٹ کے مطابق لوگوں کو مہارت سکھا کر معاشی استحکام لائیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی زمین بڑی ذرخیز ہے یہاں بے پنا ٹیلنٹ ہے،

گلف ممالک میں آج بھی بڑی تعداد میں بلو چستان کے مقامی لو گ کام کر رہے ہیں جو کہ مثبت عمل ہے اگر ہم بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق اپنے لو گوں کو مہارت سکھا ئیں تو یہ لو گ ملک کی معیشت اور ترقی اور خو شحالی میں اہم کردار ادا کریں گے ، ہماری خواتین کو چاہے کہ وہ دور جدید میں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تا کہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ۔