23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ، ڈاکٹر آف اے سی ( انٹیگریڈ میڈیسن )کے امتحانات کے نتائج...

کوئٹہ، ڈاکٹر آف اے سی ( انٹیگریڈ میڈیسن )کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):دی میڈیسینا آلٹر نیٹو انسٹی ٹیوٹ ( پاکستان )نے ڈاکٹر آف اے سی ( انٹیگریڈ میڈیسن )کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔پہلی پوزیشن ڈاکٹر محمد علی ہاشمی ،دوسری ڈاکٹر ماہ نور اور تیسری پوزیشن ڈاکٹر مظہر اقبال جبکہ خصوصی پوزیشن ڈاکٹر صبا عباس نے حاصل کی ۔

ڈاکٹر آف اے سی ( انٹیگریڈ میڈسن )کے سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خرم شہزاد ،ڈاکٹر محمد یحییٰ ،ڈاکٹر میمونہ عطا، ڈاکٹر نازیہ بشیر،ڈاکٹر عادل نیک ،ڈاکٹر عباس اورڈاکٹر کامران شامل ہیں۔دی میڈیسینا آلٹر نیٹو انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر رمضان ہاشمی نمایاں پوزیشن لینے والے ڈاکٹرز کوجلد ہی ایک شاندار تقریب میں میڈلز اور شیلڈزدیں گے ، اور متبادل طریقہ علاج پر مفت میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

- Advertisement -

تیسری ورلڈ کانگرس کانفرنس رواں سال نومبر میں ہو گی جس کے مہمانان خصوصی پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین ،گوانگزو یونیورسٹی (چین)پروفیسر ایمیلا چیا ، انڈو نیشیا یونیورسٹی کے پروفیسر سرجن بدولین چبی ، سری لنکا یونیورسٹی کے پروفیسر روشان ہوں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں