کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے 95 دکانوں کا دورہ کر کے 4 دکانیں سیل ،10 افراد گرفتار ،4 دکاندار جیل منتقل ،12 دکانداروں پر جرمانے عائد اور23 دکانداروں کو وارننگ جاری کردئیے ۔کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلعی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری کی گئی ۔
اس دوران ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 95 جنرل سٹوروں، تندوروں، بیف اور مٹن شاپس اور منی پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔یہ کارروائیاں کچلاک بازار، سمنگلی چوک ،خیزی چوک، عالمو چوک، نواں کلی، گل محمد کلی، طوغی روڈ ،پرنس روڈ، گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ پر کئی گئیں۔
ان کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ حصہ لیے۔