کوئٹہ۔ 07 مارچ (اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ نےگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دکانوں کو سیل جبکہ 44 دکانداروں کو جرمانے کیے۔ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن(ر) عبداللہ بن عارف،اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر)حمزہ انجم،اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شعمون،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)نعمت اللہ ترین،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار پرمشتمل ٹیموں نے کچلاک،چشمہ اچوزئی،سمنگلی،سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،اسپنی روڈ،نواں کلی،کاسی روڈ،سرکی روڈ گوالمنڈی چوک،پشتون آباد، خروٹ آباد طوغی روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں دودھ فروشوں
قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 134 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 44 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے 7 دکانداروں کو جیل بھجوایا گیا 30 دکانداروں کو جرمانے عائد کئے گئےاور 50 دکانداروں کو وارنگ جاری کی گئیں اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے قصاب خانوں میں گوشت کی قیمتوں،تندوروں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا اور جنرل اسٹوروں پر اشیا خوردونوش خصوصاً دالوں، چاول ،چینی اور گھی وغیر کی قیمتوں کا بھی جائزہ کیا۔