کوئٹہ، یوم عاشورہ کا جلوس چوک علمدار روڈ سے برآمد، عزاداروں نے نماز ظہرین میزان چوک پر ادا کی

149

کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):کوہٹہ میں یوم عاشورہ کا جلوس چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا، جلوس میں شریک عزاداروں نے نماز ظہرین میزان چوک پر ادا کی ۔مرکزی جلوس 37 دستوں پر مشتمل ہے جلوس اپنے روایتی راستوں پر ہوتے ہوئے میزان چوک پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کیا گیا جس کی امامت علامہ سید ہاشم موسوی نے کرائی۔جلوس کے بعد ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہوئے علمدار روڈ بہشت ذینب قبرستان پہنچ کر اختتام پزیر ہونگے ۔

جلوس کے روایتی راستوں پر شہداء کربلا کی یاد میں سبیل لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ بھی قائم ہے۔ جلوس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستے سیل کردیے گئے حساس علاقوں میں 6600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں سیکورٹی کے پیشن نظر موبائل سروس بھی عارضی طور معطل ہے۔