کوئٹہ ،حلقہ این اے 262پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسردارسربلند جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی جمع

86
Pakistan People's Party
Pakistan People's Party

کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 262پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسردارسربلند جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی جمعہ کوریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروادیئے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی ربانی خلجی ،ندیم احمد خان ،ملک ذیشان ،رومیل خان، نعیم اللہ بلوچ ، میر بابل بنگلزئی ، ملک عزیز زرکون ، ملک عصمت کیازئی ، فیضان احمد خان اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے

۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو ں حاجی ربانی خلجی ، ندیم احمد خان اور ملک ذیشان خان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی نشست حلقہ این اے 262پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کروادیئے ہیں ،انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں حصہ لیکربھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی کی صورت میں حلقے میں یکساں بنیادوں پرترقیاتی کاموں کاجال بچھائے گی اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام آزمائے ہوئے نمائندوں کو مستردکرکے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔