کوئٹہ ، بولان کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر مبینہ خود کش حملہ ، 9اہلکار شہید ، 7زخمی

261

کوئٹہ۔6مارچ (اے پی پی):بولان کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر مبینہ خود کش حملے میں9اہلکار شہید جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کچھی محمدنوتیزئی نے بتایا کہ پیر کی صبح بولان کے علاقے کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرنامعلوم دہشت گردنے خودکش حملہ کیاجس کے نتیجے میں9اہلکارمحمدحیات ، اے ایس آئی گل بدین ، سمیع اللہ ، شہزاد ، اسحاق ، دولت ، نذیر ، قیوم اور ظہور شہیدجبکہ 7اہلکارسلیم جاوید، عبدالسلام ، غلام قدیر، عطاءاللہ ، عبدالحق ، محمدیعقوب اور رستم علی زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔