26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ ، جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملہ،5افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ ، جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملہ،5افراد زخمی ہوگئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 09 اگست (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملہ،5افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے ،

دستی بم پھٹنے سے ایک خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں میں جلال الدین، نجیب اللہ، سردار ولی،مدوح اورمہدی حسن شامل ہیں،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کواطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔دھماکے کے بعدپولیس اورسیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں