کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع نصیرآباد کادورہ

200
Chief Minister Inspection Team

کوئٹہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن امید علی کھوکھر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع نصیرآباد کادورہ کیا اورجاری ترقیاتی سکیموں کوبروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے،

انہوں نے میرحسن روڈ،نیو ہسپتال ،ڈیرہ مراد جمالی شرقی بائی پاس،آن فارم واٹر مینجمنٹ سمیت دیگر منصوبوں کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے ، انہوں نے کہاکہ ایگزیکٹو انجینئرز خود تعمیراتی منصوبوں کے معیار کی جانچ پڑتال کریں غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

قبل ازیں ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے جلاس میں ایگزیکٹو انجینئرز عبدالرحمان کاکڑ، چاکر خان خجک، ظفر علی محمد کاظم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔