21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کا اعلامیہ

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کا اعلامیہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے برقی تنصیبات اورلائنوں پر ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں 15فروری (بروزجمعرات) کو خانوزئی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ 132Kvڈھاڈر،یارو،گوال حیدرزئی گرڈاسٹیشن سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز132Kvٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ باغبانہ گرڈاسٹیشن کے باجوئی، سردارشہر، حسن آباد فیڈرز دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی،اس کے علاوہ 15فروری کے روز بارکھان اور کوہلوگرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے خضدار۔سوراب شاہراہ کی توسیع کاکام کیاجارہاہے اس سلسلے میں 16فروری سے 18فروری تک 132Kvقلات۔سوراب ٹرانسمیشن لائن سے صبح9بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم اس دورانیہ میں متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کو بجلی فراہم کی جائے گی،علاوہ ازیں 16فروری (بروزجمعہ) 66Kvسورینج گرڈاسٹیشن کے سورینج، ہنہ، نارواڑ، ڈیگاری فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کانک گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں