21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی صوبہ بھر نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی صوبہ بھر نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اوراس سلسلہ میں پیر کے روزبھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 82شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کواُتارد یا گیا ، اسکے علاوہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں ہزارگنجی اڈا، بروری روڈ، بینک کالونی، غوث آباد،مری آباد، ناصر آباد، کلی شاہ عالم، سریاب، جناح ٹائون میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے83 کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں۔

اسی طرح پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین کے مختلف علاقوں منزکی، ملک یار، ڈب خان زئی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران77گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے علاوہ ازیں کیسکوٹیموں کی جانب سے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ روپے ریکوری عمل میں لائی گئی اس کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 2لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے،

- Advertisement -

اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران67گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ دس ہزارروپے بھی وصول کئے گئے،خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے 103 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ روپے 15ہزارروپے کی ریکوری کی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے گئے۔

علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقہ سے نادہندگان کے 11Kvجمپرزعدم ادائیگی پر کاٹ دئیےاس کے علاوہ 27نادہندہ گھریلواور کمرشل صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے ، اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 10 لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 55ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔

علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے علاقہ سے ایک غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضہ میں لے لیا ، کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے53 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلواور کمرشل صارفین شامل ہیں ،کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے24لاکھ 30ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں ،لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں ،تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں ،نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں