اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے کی اپ گریڈیشن کے بعد وائیڈ باڈی ایئرکرافٹ کی پہلی کامیاب لینڈنگ کرادی گئی ۔
پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق رن وے کی 4D سے 4E اپ گریڈیشن کے بعد کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر وائیڈ باڈی ائرکرافٹ کی یہ پہلی لینڈنگ تھی ۔وائیڈ باڈی ایئر کرافٹ A330-200 کو سیرین ائیر نے آپریٹ کیا۔
سیرین ایئر نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے پرواز ER 541 چلائی جس میں 292 عمرہ زائرین سوار تھے۔اب زائرین کی کوئٹہ سے بغیر کسی رکاوٹ اور براہ راست مذہبی مقامات تک رسائی ممکن ہوچکی ہے ۔