کوئٹہ دہشت گرد حملے میں غیر ملکی ہاتھ خارج از امکان نہیں،بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میںبالخصوص بلوچستان اورکراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے میں غیر ملکی ہاتھ خارج از امکان نہیں،بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میںبالخصوص بلوچستان اورکراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں،بلوچستان میں گرفتار بھارت ایجنٹ کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔افغان حکام نے ہیلی کاپٹر عملے کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ان …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے میں غیر ملکی ہاتھ خارج از امکان نہیں،بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میںبالخصوص بلوچستان اورکراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں،بلوچستان میں گرفتار بھارت ایجنٹ کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔افغان حکام نے ہیلی کاپٹر عملے کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوںکے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔کوئٹہ دہشت گرد حملے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حملے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بھارتی خفیہ ایجنسیان پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔بلوچستان میں گرفتار بھارتی ایجنٹ کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں جبکہ ماضی میں متعدد سیکرٹریز خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ہمارا ’پڑوسی‘ دہشتگردوں کو مالی تعاون فراہم کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسمسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply