کوئٹہ ریلوے سٹیشن پردھماکہ بدترین دہشتگردی ہے،سردار غلام رسول عمرانی

98
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

کوئٹہ۔ 10 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکہ بدترین دہشتگردی اور سفاکانہ عمل ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیگناہ انسانوں کی شہادت پر دل غم سے رنجیدہ ہوگیا۔مشیر وزیراعلی سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کےساتھ ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔