کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 14اگست کو یوم آزادی جوش و جذبے سے منانے کی مکمل تیاریاں زور شور سے جاری ,، صوبے کے سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں،بازاروں،شاپنگ مالز کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا جارہا ہے

190

کوئٹہ۔13 اگست ( اے پی پی ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 14اگست کو یوم آزادی جوش و جذبے سے منانے کی مکمل تیاریاں زور شور سے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق صوبے کے سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں،بازاروں،شاپنگ مالز کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا جارہا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 14اگست کو یوم آزادی کے طور پر منانے کی مکمل تیاریاںزور شور سے جاری ہیں صوبے کے سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں،دفاتر،بازاروں،شاپنگ مالز کو سبز ہلالی پرچم کے جھنڈوں سے سجایا گیاجبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت گوادر،تربت،سبی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،لورالائی،چمن،زیارت،نوشکی،ہرنائی،پشین ،قلات ،خضدار،جھل مگسی گنداخہ سمیت دیگر شہروں میں خصوصی تقاریب اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ، 14اگست کے حوالے جبکہ اے پی پی نے سیاسی رہنماءمیر منظور احمد پلال عبدالرزاق عادل کرامت خان عمران خان روزی خان سلیم احمد راجہ رمیز محمد سیمی اور دیگر سے رابطہ کیا تو انہوںنے بتایا کہ کل انشاءاللہ پوری قوم 14اگست یوم آ زادی بھرپور انداز اور جوش و جذبے سے منائے گی کیونکہ پاکستان کی جدوجہد آزادی میں ہماری اباواجداد کا خون شامل ہیں ہم اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور ہم خوش قسمت ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نو ازا ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی االلہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں آزاد ملک دیا اس ملک کی حصول میں ہمارے آباو اجداد کی قربانیاں شامل ہیںانہوں نے کہا کہ14 اگست ہمارے ملک پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور ہر سال کو یہ دن جوش و جذبے اور عظیم الشان طریقے سے منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی سلامتی و استحکام اور مادر وطن کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔