کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس 4دن بعد بحال ہوگئی ،کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس جمعہ کو پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ 9نومبر کوکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس سیکورٹی وجوہات کی بناء پر 4دن کیلئے معطل کردی گئی تھی جمعہ کو دوبارہ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال ہوگئی ،ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کیلئے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔
محکمہ ریلویز نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔