کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 24دسمبر کو بجلی بند رہے گی،کیسکو

101
QESCO

کوئٹہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 24دسمبرکو(بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے سید آباد، سٹی، سرینا، کانسی روڈ، نیو ایم ای ایس، نارکوٹیکس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں ژوب گرڈاسٹیشن سے 23اور24دسمبرکو (روزانہ)صبح9بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔ دریں اثناء 25دسمبرسے 28دسمبر تک (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان،مالک، جی او آر کالونی، جناح ٹاون، نواں کلی، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، برور ی روڈفیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف،ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، چشمہ، تکاتو، ادیان، واسا، عمر، داریم فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی

،نیزاُسی روزانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، نیو پشتون آباد،شموزئی،بولان انڈسٹریل، راڈار، شاہنواز، ایف جی ایس، اولڈاورنیو میاں غنڈی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ،اولڈسیٹلائٹ ٹاون،انڈسٹریل، کرانی، نیو جان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو، بی ایم سی،

دلدارکاریز، جڑسا، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، واسا فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی،26دسمبرکو(بروزمنگل) ڈیرہ مرادجمالی اور روجھان جمالی گرڈاسٹشین سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روز تربت، تمپ اور ہوشاب گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔