کوئٹہ میں بم دھماکہ،4 پولیس اہلکارسمیت 13افراد زخمی

187

کوئٹہ۔11اگست ( اے پی پی )کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ الخیرہسپتال کے قریب بم دھماکہ4 پولیس اہلکارسمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ الخیرہسپتال کے قریب اچانک ایک زوردارریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہواجس کے نتیجے میںہیڈکانسٹیبل ندیم ،ہیڈکانسٹیبل عصمت اللہ ،کانسٹیبل امداداللہ ،کانسٹیبل غلام فاروق سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اورسیکورٹی فورسزموقع پہنچ کرزخمیوں کوفوری طورہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔