کوئٹہ/اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):کوئٹہ میں تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ (این وائی ایس) کا انعقاد، جس میں صوبہ بلوچستان اور پاکستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تقریب کا اہتمام بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITES) میں "ہارنسنگ یوتھ پوٹینشل فار ریزیلینٹ فیوچر، نیویگیٹنگ چیلنجز، ڈرائیونگ چینج” کے موضوع کے تحت کیا گیا ۔
تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ میں بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں سے طلباء نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف مقررین جن میں بلوچستان کے وزیر کھیل و امور نوجوانان خلیق ہزارہ، سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی، وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی ،کوآرڈینیٹر یوتھ افیئرز نوابزادہ جمال رئیسانی ، پراجیکٹ منیجرحمنہ ملک ، سمیڈا بلوچستان کے سربراہ ، ثناء اللہ بلوچ ایم پی اے، صدر تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل، سینیٹر کبیر محمد شاہی، سابق ایم پی اے یاسمین لہری ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم اور ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کے کنوینئیر شامل تھے۔
تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ میں بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔ مقررین نے نیشنل یوتھ سمٹ کی تقریبات کے انعقاد اور صوبے میں 19 سال کے وقفے کے بعد نیشنل گیمز کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ طلباء اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے مختلف تعلیمی مہارتیں سیکھیں۔