کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ

158
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ

کوئٹہ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری پر پہنچ گیا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی صورتحال برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنےسےدرجہ حرارت منفی 6 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔