27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںکوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کی...

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،صوبائی وزیر سردار کوہیارخان ڈومکی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت سردار کوہیار خان ڈومکی نے سریاب روڈ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کے خلاف سازش ہے جس کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنا ہے، تاہم ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت نے ہمیشہ جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں سردار کوہیار خان ڈومکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597169

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں