19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیکوئٹہ میں پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کے...

کوئٹہ میں پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آزادی پریڈ کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 14 اگست (اے پی پی) کوئٹہ میں پاکستان کی 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آزادی پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں جوانوں کے بلند حوصلے اور ملی نغموں نے شرکا کا خون گرما دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق تقریب کے دوران شہدائے پشین سٹاپ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا ۔ بگٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ پریڈ میں گورنرمحمد خان اچکزئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پرچم کشائی کی اورپاک فوج کے چاک و چوبند دستوںنے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے جبکہ صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول و فوجی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ملک کے نامور گلوگاروں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ چینی فنکاروں نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر شرکت کی اوراپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان میں آج حالات ماضی کی نسبت یکسر مختلف ہیں، جشن آزادی پورے شایان شان طریقے سے منایا جاتاہیں اور بلوچستان کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ گونج رہے ہوں۔ تقریب کے اختتا م پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں