کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح وعلموں کا جلوس اختتام پذیر ہوگیا

کوئٹہ۔10ستمبر (اے پی پی ) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح وعلموں کا جلوس منگل کو اپنے مقررہ وقت پر رحمت اللہ چوک سے روایتی راستوں پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا۔اس موقع پر علماءکرام نے شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور …

کوئٹہ۔10ستمبر (اے پی پی ) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح وعلموں کا جلوس منگل کو اپنے مقررہ وقت پر رحمت اللہ چوک سے روایتی راستوں پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا۔اس موقع پر علماءکرام نے شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے موقع پر موبائل سرو س بند رہی جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر5ہزار2سو پولیس ،اے ٹی ایف ،سی ٹی ڈی اور دیگر اہلکار تعینات کئے گئے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے روٹ پر آنیوالے تمام دکانوں، مارکیٹوں اور پلازوں کو سیل کیا گیا تھا اور جلوس کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی۔اس علاوہ یوم عاشورہ کے موقع پر مچھ سے آنیوالے جلوسوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔اس کے علاوہ بھی کوئٹہ شہر میں مختلف چیک پوسٹوں اور حساس ترین مقامات پر بھی پولیس تعینات کردی گئی۔