کوئٹہ ڈویژن کو اپگریڈیشن کے تحت سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ اعظم سواتی

53
وفاقی وزیر ریلوے کا ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پیش کرنے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ میں ریلوے اراضی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جوائنٹ روڈ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے ورکشاپ کا دورہ کیا اس دوران حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو  تفصیلی بریفنگ دی گئی  اور مسائل سے آگاہ کیاگیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کو اپگریڈیشن کے تحت سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ریلوے کے پاس سب سے قیمتی اراضی ھے جسے مصرف میں لانے کی ضرورت ھے نئی جدت کے مطابق اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا ریلوے کو خسارے کا سامنا ھے اور ہمیں 50 ارب روپے سالانہ  پینشن کی مد میں بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ھے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ھے ایکٹ آف پارلیمنٹ کےتحت بننے والی اتھارٹی وفاقی اراضی پر ترقیاتی پلان مرتب کرے گی ۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کریں گے اس حوالے سے مکمل جائزہ لیا گیا ھے وفاقی وزیر نے کوئٹہ ریلوے ورکشاپ میں ٹرینوں کی مرمت اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اس دوران سینیٹ اسٹینڈنگ  کمیٹی کے  چئیر پرسن سینیٹرقاسم خان  رونجھو ڈی ایس ریلوے اور ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام انکے ہمراہ تھے ۔