26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ کسٹم کا چینی کی اسمگلنگ روکنے کے خلاف کریک ڈاون جاری...

کوئٹہ کسٹم کا چینی کی اسمگلنگ روکنے کے خلاف کریک ڈاون جاری ، 2600پارسلزچینی برآمد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):کلیکٹرکسٹم عرفان الرحمن خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خوردینی اشیاء خاص کر چینی کے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا حئ اظہر اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔کوئٹہ کسٹم کا چینی کی اسمگلنگ روکنے کے خلاف کریک جاری کرتے ہوئے2600 پارسلز چینی برآمد کرلی ہے۔

واضح رہے انتہائی مشکل حالات اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہیں۔ کلیکٹرکسٹم بلوچستان عرفان الرحمن خان نے کہاہے کہ کوئٹہ کسٹم کا چینی کی اسمگلنگ روکنے کے خلاف کریک کرتےہوئے زیارت کسٹم کے عملے نے کوئٹہ ژوب روٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو 6 وئیلرز ٹرکوں سے جو کوئٹہ ژوب روٹ پر شک کی بنا پر روکے گئے تھے سے تلاشی کے دوران 800 پارسلز چینی برآمد کی۔ اس موقع پر دکھائی گئ چینی کی این اوسی کی تصدیق نہیں ہوسکی

- Advertisement -

۔ کلیکٹرکسٹم بلوچستان عرفان الرحمن خان نے کہا کہ کوئٹہ کے قریب کسٹم انفورسمنٹ لکپاس نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے تعاون سے 1800 پارسلز چینی مختلف گاڑیوں سے برآمدکرلی گئی ہے ۔دونوں کارروائیوں میں 2600 پارسلز چینی برآمد کی گئی ہیں کاروائیوں میں ایک لاکھ 30 ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی ہےچینی بمعہ گاڑیوں کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہیں۔ چینی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389086

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں